شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’پردیس‘ اور ’بھڑاس‘ میں شاندار اداکاری کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر برائیڈل شوٹ کی ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ دلہن کے لباس میں ملبوس ہیں اور نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔
درفشاں سلیم نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا اور اس پر تبصرے بھی کیے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ پوسٹ پر دلچسپ کمنٹس بھیجیں۔
درفشاں کی درخواست پر مداح بھی پیچھے نہیں رہے تھے اور پوسٹ پر کمنٹس بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا، ایک صارف نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی تھی۔
ایک صارف نے لکھا تھا کہ ’چلو فوٹو بن گئی ہے تو پڑھائی دوبارہ شروع کردو۔‘
درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر، ویڈیوز اکثر مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں مداح بھی ان کی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔