تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

درفشاں سلیم نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سرخ رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد دس لاکھ ہوگئی ہے۔‘

انہوں نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے ڈرامے ’کیسی تیری خود غرضی‘ سے متعلق تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں درفشاں ’مہک‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ مرکزی کردار میں دانش تیمور (شمشیر) موجود ہیں۔

ڈرامے میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کو ہر بدھ کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -