تازہ ترین

دوران پرواز مسافروں میں ہاتھا پائی، تھپڑوں کی برسات، ویڈیو دیکھیں

بنکاک سے کولکتہ جانے والی تھائی لینڈ کی پرواز کے دوران مسافر ایک دوسرے سے دست وگریباں ہوگئے اور تھپڑوں کی برسات کردی۔

غیر ملکی میڈیا میں یہ واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس کے مطابق واقعہ رواں ہفتے بنکاک سے کولکتہ جانے والی تھائی اسمائل ایئر ویز کی پرواز کے دوران پیش آیا جب چند مسافر ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔

اس دوران بات اتنی بڑھی کے وہ دست وگریباں ہوگئے اور کئی مسافروں نے ایک پر تھپڑوں کی بوچھاڑ کردی۔ اس جھگڑے کو کسی نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا یوں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دو مرد مسافروں کو ایک دوسرے سے جھگڑتے دیکھا جا سکتا ہے اسی دوران ایک مسافر دوسرے کو تیز لہجے میں ’’شانتی سے بیٹھ‘‘ یعنی خاموشی سے بیٹھ جب کہ دوسرے کو اسی لہجے میں ہاتھ نیچے رکھنے کا بھی کہتے ہیں۔

دونوں جانب سے جھگڑا ختم کرنے کے بعد بحث کے بعد طول پکڑتا ہے اور دیگر کئی مسافر اپنی نشستوں سے اٹھ کر وہاں آجاتے ہیں۔ اسی دوران جہاز کا عملہ مسافروں کو جھگڑا ختم کرنے اور پرسکون کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس میں انہیں ناکامی ہوتی ہے۔ اچانک ایک شخص دوسرے پر تھپڑ برسانا شروع کردیتا ہے اور اس کے پیچھے دیگر مسافر جو شاید مارنے والے مسافر کے ساتھی ہیں وہ بھی اسی کی درگت بنانے لگ جاتے ہیں۔

طیارے میں سوار ایک مسافر کے مطابق یہ واقعہ 26 دسمبر کو اس وقت پیش آیا جب طیارہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر ٹیکسی کر رہا تھا۔ تاہم جھگڑے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔

 

مذکورہ طیارہ منگل کی صبح کولکتہ میں اترا۔ فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ آیا لینڈنگ کے بعد اس واقعے کی اطلاع کولکتہ میں حکام کو دی گئی تھی یا نہیں جب کہ تھائی اسمائل ایئرویز سے تبصرے کے لیے فوری طور پر رابطہ نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: تمہاری نوکرانی نہیں ہوں!! ائیرہوسٹس مسافر پر برس پڑی، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے استنبول سے دہلی جانے والی انڈیگو کی پرواز میں سوار ایک مسافر اور ایئر ہوسٹس کے درمیان گرما گرم جملوں کے تبادلے کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی تھی۔

Comments

- Advertisement -