تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

کراچی میں تھنڈر سیل بننے کی صورت میں گرد آلود ہواؤں کے امکانات، ملک میں زبردست بارشوں کی پیشگوئی

کراچی: شہر قائد میں تھنڈر سیل بننے کی صورت میں گرد آلود ہواؤں کے امکانات ہیں، جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں زبردست بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وسطی اور بالائی بلوچستان، پنجاب اور بالائی اور مشرقی سندھ کے حصوں میں طاقت ور مغربی سسٹم کے زیر اثر بادل بن رہے ہیں جس کی وجہ سے زبردست بارشیں متوقع ہیں، جب کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں تھنڈرسیل بننے کی صورت میں گرد آلود ہواؤں کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وسطی اور بالائی بلوچستان پر طاقت ور مغربی نظام کے زیر اثر بادل بن رہے ہیں، یہ بادل پنجاب، بالائی اور مشرقی سندھ کے بڑے حصے پر بھی بن رہے ہیں، جس کی وجہ سے آج موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری متوقع ہے۔

موسمیات نے سکھر، پنوعاقل، شکار پور، گھوٹکی، جیکب آباد، دادو، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، میرپور ماتھیلو، ، اوباڑو، خضدار، سبی، ڈیرہ بگٹی، سوئی، کوہلو، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بانواول، میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، فیصل آباد، پشاور میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری طرف کراچی سمیت سندھ، بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

کراچی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم شہر کے مضافات سپر ہائی وے پر بارش ہو سکتی ہے، شہر کے قریب اگر بادل بنے تو شہر میں بوندا باندی کا امکان ہے، مجموعی طور پر شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 تا 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فی صد ہے، اور شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے، آج ممطلع صاف رہے گا۔

Comments

- Advertisement -