تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

کراچی میں پولنگ اسٹیشن پر نجی افراد کی ڈیوٹی، پریذائڈنگ افسر کا انوکھا جواب

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے دوران گل رعنا گورنمنٹ گرلز اسکول میں نجی عملے کے ڈیوٹی نجی افراد کے ڈیوٹی دینے پر پولنگ روک دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لیے جاری پولنگ کے دوران اب تک بے ضابطگیوں کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ گل رعنا اسکول میں پیش آیا ہے۔

کراچی کے مضافاتی علاقے آسو گوٹھ میں گل رعنا گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں دو نجی افراد سے الیکشن ڈیوٹی لی جا رہی تھی۔ بلاک کوڈ بی 202 اور 203 میں نجی افراد کو پولنگ کے عمل میں شریک دیکھ کر وہاں کشیدگی پھیل گئی جس کے بعد پولنگ کو روک دیا گیا۔

اس حوالے سے جب پریزائیڈنگ افسر سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ عملہ کم ہے اسی لیے الیکشن ڈیوٹی کے لیے پرائیویٹ لوگوں کو بٹھایا گیا ہے۔

پریزائیڈنگ افسر سے جب یہ پوچھا گیا کہ کس قانون کے تحت نجی افراد کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تو انہوں نے اس کا انوکھا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پریزائیڈنگ افسر ہوں میری مرضی جس کو چاہوں بٹھا دوں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر کسی بھی غیر مجاز اور نجی افراد سے الیکشن ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی۔ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -