تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

الیکٹرانک سگریٹ سے زندگی کو خطرات لاحق، ماہرین نے متنبہ کردیا

نیویارک: امریکی ماہرین نے الیکٹرانک سگریٹ پینے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے استعمال سے زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ویسے تو عام طور پر یہ بات مشہور تھی کہ الیکٹرانک (ای سگریٹ) صحت کے لیے اُس قدر نقصان دہ نہیں ہے جتنی عام سگریٹ ہے تاہم اب ماہرین نے اس حوالے سے ایک تحقیق کی جس میں بہت سی اہم باتیں اور نقصانات سامنے آئے۔

تحقیق کے مطابق ای سگریٹ میں استعمال کیے جانے والے فلیور (ذائقے) میں ایسے کیمیکلز شامل کیے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے بہت مضر ہیں اور اس کے استعمال سے موذی مرض لاحق ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سگریٹ پھٹنے سے نوجوان کا چہرہ جھلس گیا، دانت ٹوٹ‌ گئے

ماہرین کا کہنا ہے کہ ’الیکٹرانک سگریٹ نوشی سے خون میں موجود سفید سیلز (خلیات) بننا بند ہوجاتے ہیں جس کے باعث پٹھوں اور درد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔

مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ فلیور میں شامل کیے جانے والے کیمیکل کی وجہ سے کینسر جیسا موذی مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور اسی باعث نوجوانوں کی اموات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

نیشنل اکیڈمی آف سائنس کے جریدے میں تحقیق کے مکمل نتائج شائع کیے گئے ہیں جس میں خصوصاً نوجوانوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ای سگریٹ سے دور رہیں کیونکہ اس کے نقصانات بھی عام سگریٹ کی طرح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرانک سگریٹ عام سگریٹ کے مقابلے میں دس گنا خطرناک

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’ای سگریٹ کے استعمال سے دل کے امراض اور پھیپھڑوں کے کینسر جیسی بیماری کے اثرات عام افراد کے مقابلے میں بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں‘۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کسی بھی کمپنی کا سگریٹ صحت بخش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ای سگریٹ میں عام سگریٹ کی طرح تمباکو نہیں ملا ہوتا اور نہ اسے پینے کے لیے جلایا جاتا ہے بلکہ اسے چارج کرنے کے بعد فلیور لگا کر استعمال کیا جاتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -