تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کا تیز پھیلاؤ ، فعال کیسز کی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد : پاکستان میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی جبکہ کورونا سے صحتیابی کی شرح 98 فیصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت نے کورونا صورتحال کے اعدادو شمار جاری کردیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 1243 ہو گئی۔

ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں 15 لاکھ 46575 کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور پاکستان میں کورونا سے صحتیابی کی شرح 98 فیصد ہے۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کے 1214 مریض قرنطینہ ہیں، سندھ میں کورونا کے 637، خیبر پختونخوا میں106 ،پنجاب میں کورونا کے 240، بلوچستان میں 3، وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے 188، آزاد کشمیر میں کورونا کے 13، گلگت بلتستان میں27 مریض قرنطینہ ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 29 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا کے 8، پنجاب میں 7 مریض، سندھ میں کوروناکے 14 مریض زیر علاج ہے۔

اسلام آباد،بلوچستان ، آزادکشمیر،گلگت بلتستان میں کوروناکاکوئی مریض زیرعلاج نہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 3 مریض وینٹی لیٹر پرزیرعلاج ہیں۔

Comments

- Advertisement -