اشتہار

جاپان کے جزیرے میں خوفناک زلزلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : ترکیہ کے بعد اب جاپان کے شمالی علاقے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیرملکی خبر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کا شمالی علاقہ مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں کی زد میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں 6.1شدت کے زلزلے سے خوف ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیماؤں کے مطابق زلزلہ نیمورو کے علاقے میں61کلومیٹر گہرائی میں آیا، زلزلے سے اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ماضی میں بھی اس جزیرے میں اکثر زلزلے آتے رہے ہیں، یہ جاپان کا انتہائی گنجان آباد جزیرہ ہے، جوہری بجلی گھر بھی اسی جزیرے میں واقع ہیں۔

ان زلزلوں کے پیشِ نظر جاپان کے شمالی اور روس کے مشرقی علاقے میں رہنے والے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ساحلِ سمندر اور نچلے علاقوں سے دور رہیں کیونکہ زلزلے کی وجہ سے سمندری طوفان ان لوگوں کو شدید متاثر کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں