جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

گلگت، غذر اور دیامر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت، غذر اور دیامر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسکردو، کھرمنگ، گھانچھے، ہنزہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔

- Advertisement -

زلزلے کا مرکز گلگت سے 45 کلو میٹر جنوب مشرق، گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 4.9، گہرائی 142 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں