اشتہار

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، خیبر، سوات، بٹگرام، لوئردیر، مانسہرہ ،ایبٹ آباد،مردان، مالاکنڈ، کالاباغ ،نوشہرہ،صوابی، مہمند،دیربالا، ڈیرہ اسماعیل خان،شانگلہ،بشام،ہری پور،ایبٹ آباد سمیت لکی مروت،باجوڑ،حافظ آباد، شاہ کوٹ،میانوالی،حویلی لکھا،دیپالپور، میانوالی، سیالکوٹ،ملکوال،چکوال،منڈی بہاؤالدین،جلالپوربھٹیاں میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: لاہور اور گردو نواح میں زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور سخت سردی میں وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

گذشتہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے یہ دوسرے جھٹکے ہیں، گذشتہ روز پنجاب کے دارلحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز شیخورہ سے 20 کلومیٹر دور تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں