ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کوئٹہ کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ میں قلعہ سیف اللہ کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز قلعہ سیف اللہ کے شمال مغرب میں 58 کلو میٹر دور تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی تیس کلو میٹر تھی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 170 کلو میٹر زیر زمین تھی، اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں