12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بنگلادیش کے اہم فاسٹ بولر ایشیاکپ سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر عبادت حسین طویل عرصے سے انجری کے باعث ایشیا کپ 2023 کے اسکواڈ سے دستبردار ہو گئے۔

اس حوالے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے منگل کو اعلان کیا ہے۔

دس روز قبل بی سی بی نے ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں عبادت حسین بھی شامل تھے۔ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کی تیاریاں بھی زوروں پر تھیں جب کہ تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا۔

- Advertisement -

Asia Cup 2023: Injured Ebadot Hossain ruled out of Bangladesh squad; replacement announced

گزشتہ ماہ افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران طبی بنیادوں پر عبادت حسین ان فٹ ہوئے تھے اور انہیں ڈاکٹرز نے صحت یابی کو یقینی بنانے کےلیے مزید آرام کا مشورہ دیا تھا۔

بی سی بی نے عبادت حسین کے متبادل کے طور پر تنظیم حسن ثاقب کو نامزد کیا ہے۔ نظرثانی شدہ اسکواڈ میں عبادت کی جگہ لینے والے 20 سالہ غیر متوقع فاسٹ باؤلر تنظیم حسن ثاقب ہیں۔ تنظیم اس سے قبل 2020 انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران بنگلہ دیش کی فاتح انڈر 19 ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں