اشتہار

انگلش بورڈ کی دورہ پاکستان سے انکار پر معافی، بڑا اعلان بھی کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں رنگ لے آئیں، دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے انگلش کرکٹ بورڈ نے معافی مانگ لی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرکے واپس جانے کے فیصلے نے شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کردیا جب کہ ان کی مایوسی میں مزید اضافہ انگلینڈ دورہ پاکستان منسوخی کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے معاملے پر 9 روز بعد انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور نے معافی مانگ لی ہے۔

- Advertisement -

انگلش بورڈ کی جانب سے معافی مانگتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ برس پورے ٹور کےلیے پاکستان جائیں گےے اور آئندہ سال انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ون ڈے کھیلنے پاکستان جائے گی۔

آئن واٹمور کہتے ہیں کہ پاکستان نہ جانے کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا لیکن سیکیورٹی ماہرین کے مشورے پر ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان سے جانا بھی فیصلے کی وجہ بنا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ جانے سے جس کا بھی دل دکھا ہو، اس سے معذرت چاہتا ہوں۔

چیف انگش بورڈ نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے، وہ گزشتہ سال انگلینڈ آنے پر پاکستان کے بےحد مشکور ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 17 ستمبر سے ون ڈے سیریز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جانی تھی جو نیوزی لینڈ کے اچانک انکار اور واپس جانے کے فیصلے کی وجہ سے منسوخ ہوگئی تھی جب کہ 20 ستمبر کو انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں