اشتہار

’پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان سیاسی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ماہر معیشت خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان سیاسی ہے۔

ماہر معیشت خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ روز ہونے والی کمی کے اعلان کو سیاسی قرار دے دیا ہے۔

ماہر معیشت نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان سیاسی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی لیکن روپے کی قدر گری ہے، حکومت ایسےاقدامات کرےگی توپھرآئی ایم ایف کامعاملہ مشکل ہوگا۔

- Advertisement -

خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان کو 35 ارب ڈالر چاہیے کیونکہ 25 ارب ڈالر تو قرض کی ادائیگی کرنی ہے۔ آئی ایم ایف کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سر پر کھڑا ہے لہٰذا یہ حکومت الیکشن بجٹ تو نہیں دے سکے گی، حکومت کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ اپنے اخراجات کو کم کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں