کراچی: رواں مالی سال کی اقتصادی سروے رپورٹ آج جاری کی جائے گی، رپورٹ کے مطابق معاشی ترقی کی شرح تین اعشاریہ تین فیصد رہی۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال میں مختلف شعبوں کی ترقی کی شرح کیا رہی۔ حکومت آج اعداد وشمار پیش کرئے گی۔
اقتصادی سروے کے اعداد وشمار اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلیے، سرکاری ستاویز کے مطابق اقتصادی ترقی کی شرح تین اعشاریہ تین فیصد رہی، شرح نمو مقررہ ہدف سےکم رہی۔
سروے میں کہا گیا ہے کہ خدمات کی ترقی کی شرح چار اعشاریہ سات فیصد رہی۔ فنانس اور انشورنس میں ترقی کی شرح پانچ اعشاریہ ایک فیصد رہی جبکہ رواں سال کا ہدف ساڑھے فیصد تھا۔
چھوٹی صنعتوں کی ترقی کی شرح آٹھ اعشاریہ دو فیصد رہی جوکہ ہدف سے کئی گنا زائد رہی، زراعت اور ماہی گیری میں ایک فیصد سےکم اضافہ ہوا۔ صنعتی سیکٹر میں ترقی کی شرح ایک اعشاریہ چار فیصد رہی۔
وزیراعظم عمران خان نے بجٹ 20- 2019 کی تجاویز کی منظوری دے دی
تعمیرات اور مینوفیکچرنگ میں ترقی کی شرح منفی رہی نیٹ لائیواسٹاک کی ترقی کی شرح چار فیصد رہی جوکہ ہدف سے زائد ہے۔