تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے جوابی خط میں الفاظ پر اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو انتخابات کے حوالے سے لکھے گئے جوابی خط کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے جوابی خط میں لکھا کہ ادارے نے صدر مملکت کے خط میں الفاظ پر تحفظات کا اظہار کر دیا، ہم رہنمائی کا احترام کرتے ہیں لیکن خط میں بہتر الفاظ کا چناؤ کیا جا سکتا تھا۔

الیکشن کمیشن نے لکھا کہ صدر مملکت ریاست کے سربراہ ہیں اور آئینی ادارے ان کے ماتحت ہیں، کسی بھی آئینی ادارے کو مخاطب کرنے کے لیے بہتر الفاظ کا چناؤ ضروری ہے، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کی پاسداری کرتا ہے، کمیشن کا کام الیکشن کروانا ہے۔

متعلقہ: صدر مملکت کی چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت

’الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا صدر مملکت اور گورنرز کے اختیارات ہیں۔ قومی اسمبلی صدر تحلیل کرتے اور وہی انتخابات کا اعلان کرتے ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کا اختیار گورنرز کے پاس ہے۔‘

خط کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے عدالت نے گورنر سے ملاقات کا حکم دیا، حکام نے گورنرز سے ملاقات کی اور انہوں نے الیکشن کی تاریخ دینے سے معذرت کی۔

Comments

- Advertisement -