اشتہار

ارکان پارلیمںٹ کو31 دسمبر سے پہلے اپنے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ایک بارپھر ارکان پارلیمںٹ کو31 دسمبر سے پہلے اپنے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی اور کہا سولہ جنوری تک گوشوارے نا ظاہر کرنے والوں کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پارلیمنٹیرینز کو ایک بار پھر یاد دہانی کرا دی۔

الیکشن کمیشن نے کہا پارلیمنٹیرینز  31 دسمبرسے پہلے سالانہ گوشوارےجمع کرائیں، اراکین گوشواروں میں اہلخانہ کے اثاثے بھی ظاہر کرنے کے پابند ہیں۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ یکم جنوری کوگوشوارےنہ جمع کرنیوالےپارلیمنٹرینز کےنام شائع ہوں گے اور پارلیمنٹرین کو مزید 15 روز میں اثاثے جمع کرانے کی ہدایت کی جائے گی۔

ای سی پی کے مطابق سولہ جنوری تک گوشوارے نا ظاہر کرنے والوں کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی جائے گی، جعلی اور غلط گوشوارے جمع کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ گوشواروں سے متعلق فارم الیکشن کمیشن کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں