اشتہار

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے پر غور شروع کردیا ہے تاہم تفصیلی فیصلہ موصول ہونے پر حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے پر غور کررہا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن اہم اجلاس میں فیصلے کا جائزہ لے گا اور تفصیلی فیصلہ موصول ہونےپرحتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے پنجاب کے پی انتخابات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا بائیس مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن التواء کیس کا فیصلہ سنادیا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پنجاب خیبرپختونخوا میں الیکشن تاخیر پر حکم جاری کیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پنجاب میں چودہ مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس فیصلے کا کوئی آئینی و قانونی اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن کےغیر آئینی فیصلےسے تیرہ دن ضائع ہوئے۔

سپریم کورٹ نے معمولی تبدیلی کیساتھ انتخابی شیڈول بحال کردیا اور کہا کاغذات نامزدگی دس اپریل تک جمع کرائے جائیں گے اور حتمی فہرست 19 اپریل تک جاری کی جائے گی بکہ انتخابی نشانات20 اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو 10 اپریل تک فنڈز مہیا کرنے اور 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فنڈ وصولی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں