اشتہار

سنگل بینچ کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے، وفاق اور الیکشن کمیشن کی استدعا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ں دائرانٹرا کورٹ اپیل کی کاپیاں اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ درخواست میں پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان،الیکشن کمیشن،چیف کمشنراور ایم سی آئی کو فریق بنایاگیاہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سنگل رکنی بینچ نےشام پانچ بجےحکم دیا کہ اگلےروزانتخابات کروائے جائیں، سنگل رکنی بینچ نے معاملے کےحقائق اور قانونی پہلوؤں کو نظر اندازکرتے ہوئے فیصلہ سنایا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ نا تو قانون اورناہی حقائق پرپورا اترتاہے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے ایگزیکٹیو ادارہ نہیں، سنگل رکنی بینچ نےالیکشن کمیشن کی آئینی حیثیت کوبھی ملحوظ خاطرنہ رکھا۔

وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی اور آج ہی اپیل پر سماعت کرنے کی بھی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر خود کو حکومت کی بی ٹیم ثابت کردیا، عمران خان

وفاقی حکومت کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، جس کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، اپیل میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن بےشمار وجوہات پرآج ممکن ہی نہیں تھے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز چھپوائی کےبعد پرنٹنگ کارپوریشن میں موجودتھے،جنہیں 14 ریٹرننگ افسران کےدفاترمیں پہنچاناتھا، آراوزنے بیلٹ پیپرز وصولی سےتقسیم تک مختلف اقدامات کرنا ہوتےہیں۔

انٹرا کورٹ اپیل میں الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ 14ہزارسے زائد اسٹاف نے الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیناتھے،گلگت اورآزاد کشمیرسے بھی اسٹاف نےآناتھا،حساس پولنگ اسٹیشنز پرسی سی ٹی وی کیمرےبھی نصب کرناہوتےہیں،موجودہ صورتحال میں آج انتخابات کاانعقاد ممکن ہی نہیں تھا۔

اپیل میں مزید کہا گیا کہ ہائیکورٹ نے23دسمبرکاشیڈول پرالیکشن کرانےکاآرڈرمعطل کیا، ہائیکورٹ کےفیصلےپر23سے31دسمبرکےدرمیان شیڈول سرگرمیاں روک دیں تھیں، اتنی عجلت میں یہ سب کچھ ممکن نہ تھا لہذا سنگل بینچ کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں