جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر خود کو حکومت کی بی ٹیم ثابت کردیا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ امپورٹڈ حکوتم اور اس کے حامیوں کی بی ٹیم ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے عدالتی حکم کے باوجود آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرائے جانے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا یہ امپورٹڈ حکومت اس کے حامیوں کی بی ٹیم ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ’آج پاکستان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہوا‘

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم تمام انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔ ووٹ کا حق ایک بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی اس پر کاربند ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں