اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

’آج پاکستان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہوا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہوا ووٹرز میدان میں ہیں لیکن الیکشن کمیشن غائب ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے شیڈول کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ انتظامات نہ کرنے پر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ردعمل دیتے ہوئے اسے پاکستان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ قرار دیا ہے۔

اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہوا عدالت نے آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا واضح حکم دیا تھا ووٹرز میدان میں ہیں لیکن الیکشن کمیشن غائب ہے۔ الیکشن کمیشن توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے۔

- Advertisement -

 

پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ عدالت الیکشن کمیشن کے خلاف بھی فیصلہ کرے اور انھیں ان کی پوزیشن سے فارغ کر دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے بھی آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت عوام سے خوفزدہ ہے۔ یہ ہر الیکشن سے بھاگ جاتے ہیں جب کہ ہم میدان میں موجود ہیں۔ میں بزدل حکمرانوں سے کہتا ہوں آئیں اور میدان الیکشن کے میدان میں ہمارا مقابلہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں