اشتہار

عام انتخابات کے لئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اہم ترین اجلاس میں تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق درخواست پر غور کیا گیا تاہم حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئےپنجاب، کے پی گورنرز کو خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا اور دونوں صوبوں کے گورنروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق دونوں خطوط میں عام انتخابات کیلئےایک تاریخ دینے کا کہاجائیگا۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے اہم ترین اجلاس میں شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ الیکشن کمیشن دونوں اسمبلیوں کے عام انتخابات کیلئے تیار ہے، الیکشن سے متعلق ڈی آر اوز اور پولنگ سےمتعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، انتخابات کے لئے آر اوز اور ڈی آر اوز کی لسٹیں بھی مانگ لی گئیں۔

چیف الیکشن کمشنرنےانتخابات کی تیاریاں تیزکرنےکے احکامات دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے اور پی ٹی آئی ارکان کے منظور شدہ استعفے الیکشن کمیشن بھجوا دیئے گئے۔

الیکشن کمیشن ان استعفوں پر مزید کارروائی کرے گا۔

خیال رہے سب سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی میں پی ٹی آئی کے گیارہ استعفے منظور کیے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے دو مراحل میں پی ٹی آئی کے 70 استعفی منظور کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں