اشتہار

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے جس میں انتخابات ایک ہی وقت میں کرانے کو موزوں قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مندرجات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کی تاریخ زمینی حقائق مدنظر رکھتے ہوئے دی تھی، ایک ہی وقت الیکشن کرانے کاراستہ نہ اپنایا گیا تو ملک میں انارکی پھیلے گی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب انتخابات کے لیے پولیس اہلکاروں کی دستیاب تعداد 81 ہزار 50 ہے جبکہ 4 لاکھ 66 ہزار سے زائد اہلکاروں کی ضرورت ہے، پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے مختلف آپریشنز میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے کہا کہ مراحل میں الیکشن کرانے سے تشدد کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، 1970 سے 1977 کے انتخابات مراحل میں کرائے گئے، قومی اسمبلی کے نتائج پہلے ہونے سے جیتنے والی جماعتوں میں پہلے جیت کا سماں تھا، 1977 میں ہارنے والی جماعتوں نے بعد کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عدالت مراحل میں انتخابات کا حکم دیتی ہے تو بھی پنجاب کے لیے 6 ماہ کی مدت درکار ہے، مراحل میں انتخابات کرانے سے 6 ماہ سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں