تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قوانین کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو 7 جولائی کو صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں حمزہ شہباز کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدیات کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن شیڈول کے بعد ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں ہوسکتا تاہم حمزہ شہباز نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ روز روشن گھرانہ پروگرام کے تحت 100یونٹ بجلی سبسڈی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ضمنی الیکشن سے قبل حمزہ شہباز کا بجلی پر ریلیف دینے کا اعلان

گزشتہ روز حمزہ شہباز کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ میں بجلی کے 100 یونٹ استعمال کرنیوالوں کو پنجاب حکومت مفت بجلی دے گی اور ایسے صارفین کو نہ صرف بجلی کا ریلیف بلکہ انہیں ایک مدت کے اندر سولر پینل بھی دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی اس معاملے کو اٹھایا گیا تھا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے 100 یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ کو خط بھی لکھا ہے، جس میں انہوں نے حمزہ شہباز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، عدالت نے انہیں حکم دیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 22 جولائی تک صرف ضابطے کے اختیارات استعمال کریں گے۔

Comments

- Advertisement -