اشتہار

پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے نام کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچ گیا ، مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گا۔

تفصیلات مطابق پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ ہوسکا،حکومت اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کی بیٹھک بے نتیجہ رہی۔

جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن پہنچ گیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوادیا۔

- Advertisement -

پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے میں ناکامی کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کوبھیجاگیا، پارلیمانی کمیٹی میں زیرغور چارنام بھی الیکشن کمیشن کوبھجوائے گئے ہیں اور ساتھ ہی مراسلےمیں حکومتی ٹیم کےاپوزیشن امیدواروں پرتحفظات بھی ساتھ لگائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نگران وزیراعلیٰ کی تقرری پر مشاورتی اجلاس آج ہوگا، چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اجلاس میں چاروں ممبران شریک ہوں گے۔

الیکشن کمیشن 2دن میں نگران وزیراعلیٰ کافیصلہ کرےگا اور کل رات تک الیکشن کمیشن گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرےگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ہے ، پارلیمانی کمیٹی رپورٹ میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے احمد نوازسکھیرا ،نوید اکرم چیمہ ،احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام شامل ہیں۔

خیال رہے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی جانب سے کمیٹی کو احمدنوازسکھیرا،نویداکرم کے نام اور پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کی طرف سے احدچیمہ اور محسن نقوی کے نام دیے گئے تھے۔

۔حکومتی ٹیم کا کہنا تھا اپوزیشن کے نامزدمحسن نقوی غیرجانبدارسوچ کے مالک نہیں وہ آصف زرداری اوراحدچیمہ شہباز شریف کے قریبی سمجھے جاتےہیں۔

راجہ بشارت نے کہا تھا کہ محسن نقوی کا بیک گراؤنڈدیکھ لیں واضح پتہ چلتا ہے کس سے قربت ہے، پرویزالٰہی نےمحسن نقوی کا بیک گراؤنڈ دیکھ کر ہی اعتراض اٹھایا، بہتر فیصلہ نہ آیا تو عدلیہ سمیت کسی بھی فورم پر جا سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں