تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت کو خط

کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کو خط لکھ کر جواب مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا کہ الیکشن کمیشن سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات چاہتا ہے، الیکشن کمیشن اپنا آئینی فرض پورا کرنا چاہتا ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ سندھ حکومت 31 اکتوبر تک جواب جمع کرائے، سندھ حکومت سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کب کر سکتی ہے، کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ کرانا ہے۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کو تیسری بار ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کے خط کا جائزہ لیا گیا جس میں وفاق نے بلدیاتی الیکشن کے لیے سکیورٹی اہل کار دینے سے معذرت کی تھی جبکہ سندھ حکومت نے 16 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -