اشتہار

آئندہ سال میٹرک اور انٹر کے امتحانات دینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے امتحان میں نمبرز ختم کرتے ہوئے آئندہ سال سے گریڈ سسٹم رائج کرنے کا اعلان کردیا گیا، نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت پاسنگ مارکس  40 فیصد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرکے تعلیمی بورڈز نے امتحان میں نمبر ختم کردیے اور آئندہ سال سے گریڈ سسٹم رائج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انٹربورڈز کوآرڈینیشن کمیٹی کےمطابق نئےگریڈنگ فارمولے کے تحت پاسنگ مارکس چالیس فیصد ہوں گے، پہلے مرحلے میں نویں جماعت اور انٹر پارٹ ون پرطریقہ لاگو کیا جائے گا۔

- Advertisement -

اُمیدواروں کو رزلٹ کارڈز پر گریڈز کے ساتھ سی جی پی اے دیا جائے گا، انٹر بورڈز کمیٹی نے گزشتہ ماہ اجلاس میں گریڈ سسٹم لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کے تحت 95 سے 100فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو اے پلس پلس(A++)گریڈ دیا جائے گا، جب کہ گریڈ پوائنٹ 5.0جی پی اے ہوگا، اسی طرح 90سے 95فیصد تک نمبر والوں کو اے پلس گریڈ اور جی پی اے 4.7ملے گا۔

اس کے علاوہ 85 سے 90 فیصد تک نمبر والوں کو اے گریڈ اور 4.3جی پی اے ،80سے85فیصد نمبر لینے والے امیدواروں کو بی پلس پلس (B++)گریڈ اور 4.0جی پی اے،75سے 80فیصد نمبروالوں کو بی پلس گریڈاور 3.7جی پی اے،70 سے 75فیصد والے نمبروں پر بی گریڈ اور 3.3جی پی اے،60سے70فیصد نمبر تک سی گریڈ اور 3.0جی پی اے،50 سے 60فیصد نمبروں تک ڈی گریڈ اور 2.0جی پی اے،40سے50فیصد نمبروں تک ای گریڈ اور 1.0جی پی اے جب کہ 40فیصد سے کم نمبر لینے والے امیدواروں کو کوئی گریڈ نہیں دیا جائے گا۔

میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحان 2024ء کے نویں جماعت اور انٹر پارٹ فرسٹ(گیارویں جماعت) کے امتحانات کے رزلٹ کارڈ اور سند پر امیدواروں کے نمبروں ساتھ مذکورہ بالا نیو گریڈ فارمولے کے تحت ہر مضمون کا گریڈ اور جی پی اے بھی درج کی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں