تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مصر:‌نہر سوئز میں 18 پاکستانیوں‌ کے پھنسے ہونے کا انکشاف

قاہرہ: مصرکی نہر سوئز میں ایک جہاز پر 18 پاکستانی باشندوں کے پھنسے ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جن کے لیے محض چند دن کا کھانے پینے کا سامان رہ گیا ہے۔


18 Pakistanis stranded at Egypt’s Suez Canal by arynews
اے آر وائی نیوز کے نمائندہ صلاح الدین نے بتایا کہ 18 پاکستانی پر نہر سوئز پر بے یارو مددگار پھنسے ہوئے ہیں، جہاز کی مالک کمپنی نے مصری حکومت کو ادائیگی نہیں کی جس پر مصری حکومت نے عملے کے پاسپورٹ ضبط کرلیے،عملے کا کھانے پینے کا سامان ختم ہورہا ہے، انہوں نے پاکستانی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

اس ضمن میں جہاز کے چیف انجینئر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں ہر طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں ، ہم کئی ماہ سے بے یار و مددگار نہر سوئز پر پھنسے ہوئے ہیں، ہمارے پاس کھانے پینے کا چند دن کا سامان رہ گیا ہے، جہاز کے نادہندہ ہونے پر مصری حکومت نے تمام عملے کے پاسپورٹ اپنی تحویل میں کرلیے ہیں ہم یہاں سے کہیں نہیں جاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے واجبات کی ایک پائی بھی ادا نہیں کی گئی جس کے باعث ہمیں چھوڑا نہیں جارہا اور ہم وطن واپس نہیں آپارہے جس کے سبب جہاز پر ہم اور وطن میں ہمارے اہل خانہ اذیت کا شکار ہیں، حکومت پاکستان ہماری مدد کرے ہمارے پاس اب کھانے کا سامان ختم ہونے والا ہے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ جہاز کے عملے سے مسلسل رابطے میں ہیں،پاکستانی عملے کی ہر قسم کی مدد کی جارہی ہے، عملے کو کھانے پینے کا سامان مستقل بنیادوں پر پہنچایا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -