تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مصرمیں مسافر ٹرینوں کےدرمیان تصادم‘ 43 افراد ہلاک

قاہرہ : مصر کے شہر اسکندریہ میں دوٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 133 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں میں دو مسافر ٹرینوں کے تصادم میں کم سے کم 43 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین قاہرہ جبکہ دوسری پورٹ سعید کی جانب سے آ رہی تھی۔

وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ریل فنی خرابی کےباعث کھڑی تھی کہ دوسری ریل روانی میں ٹکرا گئی جس کے باعث خوف ناک حادثہ رونما ہوا۔

نائب وزیرصحت شریف وادی کا ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسکندریہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے حادثے کے متاثرہ خاندانوں سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔


مصر میں ٹرین حادثہ، غفلت نے درجنوں بچوں کی جان لے لی


یاد رہے کہ نومبر 2012 میں مصر میں ایک ریل اسکول کے بچوں کی گاڑی پر چڑھ دوڑی تھی جس میں 47 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کے بعد آج پیش آنے والے حادثے کو ملک میں ریل کا سب سےبڑا حادثہ قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 2002 میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب ایک ٹرین میں آگ لگنے سے 370 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -