تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سفاک شوہر نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت میں ایک شخص نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اپنی اہلیہ کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کے رہائشی شہری اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد  خوفزدہ تھا کہ کہیں وہ بھی مرض کا شکار نہ ہوجائے اسی وجہ سے اُس نے اپنی اہلیہ کو پانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینکا۔

رپورٹ کے مطابق پانچویں منزل سے نیچے پھینکی جانے والی 25 سالہ لڑکی معجزانہ طور پر بچ گئی، ہمسایوں نے انہیں فوری اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ گرنے کی وجہ سے خاتون کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی ہے۔

ڈاکٹرز نے فوری طور پر خاتون کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کیا اور بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس نے شہر کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کا خوف، شوہر نے بیوی کو باتھ روم میں بند کردیا

ملزم نے دورانِ تفتیش پولیس کو بتایا ہمارے درمیان جھگڑا رہتا تھا اور ہم ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں، جب میں نے سنا کہ اہلیہ کرونا کا شکار ہوگئی تو مجھ سے پھر کچھ برداشت نہیں ہوا کیونکہ اس کی وجہ سے میں بھی بیمار ہوسکتا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ ’مجھے کرونا کا خوف تھا اور یہ ڈر تھا کہ کہیں میں بھی متاثر نہ ہوجاؤں، اہلیہ نے تین ٹیسٹ کرائے اور تینوں ہی مثبت آئے، میں نے اُسے فوری گھر چھوڑنے کا حکم دیا تو اُس نے انکار کیا جس پر مجھے غصہ آیا اور پھر بالکونی سے نیچے دھکا دے دیا‘۔

قاہرہ کے عین شمس یونیورسٹی اسپتال کے آرتھوپیڈ ڈاکٹر علی مزیاد کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں مکمل طور پر تندرست ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’لالچ بری بلا ہے‘ شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اُن کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ لا ک ڈاؤن کے دوران مصر سمیت دنیا بھر میں ہونے والے گھریلو تشدد کی نشاندہی کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -