فیصل آباد : احساس کفالت پروگرام کے تحت دہاڑی دار طبقے میں فیصل آباد کے 18 مقامات سے امدادی رقم کی فراہمی جاری ہے۔
تفصٰلات کے مطابق احساس کفالت پروگرام کے تحت دہاڑی دار طبقے میں رقم کی تقسیم شروع کردی گئی ہے، پنجاب میں پہلے مرحلے میں ایک ارب33 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کی چھ تحصیلوں میں 67 ہزار 629 افراد امدادی رقم وصول کریں گے جس کےلیے شہر اور دیہی علاقوں میں 9، جڑانوالہ میں تین مراکز بنائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تاندلیا نوالہ، سمندری، جھمرہ میں 2، 2 مراکچ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے لیکن فیصل آباد میں رقم کی تقسیم دوسرے مرحلے میں ہوگی۔
احساس کفالت پروگرام کے تحت ایک ارب33کروڑ روپے تقسیم
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں رقم تقسیم کیلئے میں 450 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جن سے 12 ہزار روپے فی کس تقسیم ہوں گے جبکہ لاہور اور فیصل آباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں امدادی رقم کی تقسیم ہوچکی ہے۔