جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

پاکستان اور سعودی عرب میں عید ایک ہی روز ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

عمومی طور پر پاکستان قمری اعتبار سے سعودی عرب سے ایک روز پیچھے ہوتا ہے مگر امسال دونوں ممالک میں عید ایک ہی دن ہونے کا امکان ہے۔

سعودی عرب میں آج 29 رمضان المبارک جب کہ پاکستان میں آج 28 واں روزہ ہے۔ سعودی عرب میں آج عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوگا تاہم ماہرین فلکیات نے آج پوری مملکت میں کہیں بھی چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی سپریم کورٹ نے بھی کہا ہے کہ کوئی بھی شخص آج شوال کا چاند خالی آنکھ یا دوربین سے دیکھے تو عدالت کو مطلع کرے اور  اپنا بیان ریکارڈ کرائے۔ متحدہ عرب امارات نے بھی شہریوں سے آج چاند دیکھنے اور شہادتیں متعلقہ حکام تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

تاہم ماہرین فلکیات کی پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو سعودی عرب میں آج چاند نظر نہیں آئے گا، روزے 30 پورے ہوں گے اور مملکت میں عیدالفطر بدھ 10 اپریل کو منائے جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں کل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا اور محکمہ موسمیات سمیت ماہرین فلکیات نے کل پاکستان میں چاند نظر آنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک کے اکثر حصوں میں مطلع صاف ہوگا اور انسانی آنکھ سے نظر آنے  کے لیے چاند کی عمر بھی پوری ہوگی۔

سندھ حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چاند سب سے زیادہ واضح بلوچستان اور کراچی میں نظر آنے کا امکان ہے۔

اگر یہ دونوں پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہیں تو پاکستان اور سعودی عرب میں بدھ 10 اپریل کو ایک ساتھ عید ہوگا اور یہ طویل عرصے بعد ہوگا کہ دونوں ممالک میں عید کا تہوار ایک ساتھ منایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں