اشتہار

کراچی میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کی اجازت نہیں دینگے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ جو مزہ کراچی میں آتا ہے کہیں اور نہیں آتا، کیونکہ یہ میرا اپنا شہر ہے، میں کراچی میں پیدا ہوا اور والدہ شہید بینظیر بھٹو بھی اسی شہر میں پیدا ہوئی تھیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردراری کا کراچی سے نکالی جانے والی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کراچی کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں تو مطلب اپنے گھر کا خیال رکھنا چاہ رہا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی پی پر اعتماد کیا، کراچی کے عوام نے پہلی بار میئر جیالہ منتخب کرایا، انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

بلاول بھٹونے کہا کہ کراچی کے عوام مجھ پر اعتماد کرکے قومی، صوبائی نمائندوں کو منتخب کرائیں گے، یہ پہلی بار ہوگا کہ بلدیاتی حکومت سمیت صوبائی حکومت ہمارے پاس ہوگی۔

آپ مجھے ووٹ دیں گے تو وفاق میں بھی پی پی کی حکومت ہوگی، تمام 20سیٹیں پی پی کو دلوائیں تو 5سال میں کراچی کا نقشہ بدل دینگے، وفاق میں پی پی کی حکومت بنی تو کراچی شہر سے کام شروع ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ ساتھ ملکر صوبائی حکومت بھی بنواتے ہیں تو کراچی کی نمائندگی کابینہ میں بھی ہوگی، ہم ساتھ مل کر کراچی کے عوام کی خدمت کرینگے، باقی سیاسی جماعتیں اس الیکشن میں اپنے مقصد کیلئے حصہ لے رہی ہیں۔

کراچی کے عوام ساتھ دیتے ہیں تو کام بھی کراچی میں ہوگا، آپ اپنے دوستوں کو سمجھائیں کہ پی پی اور باقی جماعتوں کا موازنہ کرلیں، باقی سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنا چورن بیچ رہا ہے، کوئی مذہب کوئی لسانیت، فرقہ واریت کی بنیاد پر کراچی کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، کراچی کے عوام 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر تمام قوتوں کو جواب دیں۔

مجھے نکالنے والے چلے گئے، میں آج وہی کھڑا ہوں، نوازشریف

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ نا تیرا نا میرا یہ سب کا کراچی ہے، کراچی میں نفرت، تشدد اور تقسیم کی سیاست کی اجازت نہیں دینگے، کراچی نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں