جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

الیکشن 2024: استحکام پاکستان پارٹی نے امیدواروں کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ آئی پی پی کے قومی اسمبلی کے اسلام آباد اور پنجاب سے 12 امیدوار ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی کیلئے استحکام پاکستان پارٹی نے37امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔ این اے 149ملتان اور این اے 155لودھراں سےجہانگیرترین الیکشن لڑیں گے۔ جہانگیرترین پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی227 لودھراں سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

این اے117 لاہور سے علیم خان استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوارہوں گے۔ علیم خان پی پی 209 خانیوال سے بھی امیدوارہوں گے۔ این اے 54راولپنڈی سے غلام سرور کو آئی پی پی نے ٹکٹ جاری کر دیا۔

- Advertisement -

این اے 70 سیالکوٹ سے فردوس عاشق اعوان، این اے 88 خوشاب سے غلام اصغر، این اے 97 فیصل آباد سے ہمایوں اختر اور این اے 133 قصور سے ہاشم ڈوگر کو آئی پی پی نےٹکٹ جاری کر دیا۔ پی پی 179 اور 180 قصور سے بھی ہاشم ڈوگر آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 143 ساہیوال سے ملک نعمان لنگڑیال، پی پی17راولپنڈی سے فیاض الحسن چوہان آئی پی پی کے امیدوارہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں