ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

انتخابات کے پُر امن انعقاد کیلیے ملک بھر میں 6 لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

آج ہونے والے عام انتخابات کے پُر امن انعقاد کے لیے ملک بھر میں 6 لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پاکستان میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو چکا ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ انتخابات کے پُر امن انعقاد کیلیے ملک بھر میں 6 لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں پاک فوج کے علاوہ سول آرمڈ فورسز اور پولیس اہلکار شامل ہیں،

پُر امن انتخابات کیلیے مجموعی طور پر5 لاکھ 96 ہزار 618 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہیں جب کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر کوئیک رسپانس فورس کے ایک لاکھ 6 ہزار 942 اہلکار تعینات ہیں۔

- Advertisement -

پاک فوج کے 23 ہزار 940 سیکیورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کے ایک لاکھ 30 ہزار 882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور  ہیں۔

ملک بھر میں پولیس کے 4 لاکھ 65 ہزار 736 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں صوبہ پنجاب  میں پولیس کے 2 لاکھ 16 ہزار، سندھ میں ایک لاکھ 10 ہزار 720 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں 92 ہزار 535، بلوچستان میں 46 ہزار 481 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پولنگ سے ایک روز قبل پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے ملک بھر میں حساس علاقوں میں فلیگ مارچ ہوئے۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پُر امن ماحول فراہم کرنے کیلیے پُر عزم ہے۔

اے آر وائی نیوز انتخابات کی مکمل کوریج دے رہا ہے۔ الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ براہ راست صورتحال جاننے، تازہ ترین تبصروں اور تجزیوں کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں