ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان: لاہور سے پی ٹی آئی امیدوار کن انتخابی نشانات پر الیکشن لڑیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن نے لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر امیدواروں کو الاٹ کیے گئے انتخابی نشانات کی فہرست جاری کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے پنجاب کے دارالخلافہ شہر لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر امیدواروں کو الاٹ کیے گئے انتخابات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ن لیگ کے امیدواروں کو شیر، پی پی امیدواروں کو تیر، جماعت اسلامی امیدواروں کو ترازو، آئی پی پی امیدواروں کو عقاب کا نشان جاری کیا گیا ہے جب کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو آزاد حیثیت میں مختلف انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جاری فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 سے علیم خان (عقاب)، آصف ہاشمی (تیر) ابرار الحق (گٹار) کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

- Advertisement -

این اے 118 سے حمزہ شہباز (شیر) اور پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ (ڈائس) کے نشان سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔ این اے 119 سے مریم نواز (شیر) جب کہ پی ٹی آئی کے شہزاد فاروق آزاد امیدوار کے طور پر (ٹرالی) کے نشان سے الیکشن لڑیں گے۔

حلقہ این اے 121 سے پی ٹی آئی امیدوار وسیم قادر (وکٹ) کے نشان سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 پر سعد رفیق (شیر) کے انتخابی نشان کے ساتھ پی ٹی آئی کے سردار لطیف کھوسہ کے مدمقابل ہوں گے جنہیں انگریزی حرف تہجی کے (K) کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔

این اے 123 سے پی ٹی آئی کے افضل عظیم (ریڈیو)، این اے 124 سے ضمیر ایڈووکیٹ (ڈولفن)، این اے 127 سے ظہیر عباس (گھڑی) کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 پر پی ٹی آئی کے سلمان اکرم (ریکٹ)، میاں اظہر (وکٹ) جب کہ این اے 130 پر ڈاکٹر یاسمین راشد (لیپ ٹاپ) کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں