اشتہار

الیکشن 2024 : پاکستان تحریک انصاف کل اپنے ٹکٹوں کا اعلان کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کل اپنے ٹکٹوں کا اعلان کرے گی ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پورے پاکستان کے امیدواروں کا اعلان ایک ساتھ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر کہا کہ ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دے دیا، پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرنےوالا نشان بلا ہے۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ناجائزطور پر بلےکا نشان چھین لیاتھا، ہم نےجس طرح الیکشن کرائےتھےکبھی کسی جماعت نےنہیں کرائے تھے، کسی سے انتخابی نشان لینے کی الیکشن کمیشن کے پاس آئین میں کوئی گنجائش نہیں۔

- Advertisement -

چئیرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ کل ہم اپنے ٹکٹوں کااعلان کردیں گے، پاکستان کے ہر حلقے میں امیدوار کھڑا کریں گے اور حق دارامیدوار کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملےگا ، پورے پاکستان کے امیدواروں کا اعلان ایک ساتھ ہوگا اور 8فروری کو پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے جیتے گی۔

سائفر کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں حکم امتناع کل ختم ہورہا ہے امیدہےکل ہائیکورٹ اچھا فیصلہ دے گی ، سائفر کیس میں ہمارا مطالبہ ہے ٹرائل اوپن ہو۔

بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ ووٹ کے حق کیلئے بانی پی ٹی آئی کے پوسٹل بیلٹ کیلئے بھی درخواست کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں