انتخابات میں ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے اور مشہوری کے لیے امیدوار نت نئے انداز اور طریقے اپناتے ہیں۔
ایسا ہی ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے امیدوار نے انوکھا طریقہ اپنایا اور تابوت میں لیٹ کر انتخابی مہم شروع کر دی۔
میکسیکو میں کانگریسی امیدوار انتخابی مہم کے سلسلے میں تابوت میں لیٹ گیا اور حامی اسے کندھوں پر ریلی کی صورت میں شہر بھر میں گھماتے رہے۔
میئرگا نامی امیدوار نے عالمی کورونا وبا میں ہونے والی اموات اور دیگر تنازعات کی وجہ سے پرتشدد واقعے میں ہزاروں افراد کی ہلاکتوں پر علامتی جنازہ بنایا۔
امیدوار کا کہنا ہے کہ وہ اس تابوت کے ذریعے سیاستدانوں کے پیغام دینا چاہتے ہیں کہ لوگ عالمی وبا سے مر رہے ہیں اور سیاسی حریف ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ میکسیکو میں کورونا سے 2 لاکھ افراد جان سے گئے جب کہ 2006 سے منشیات کے خلاف آپریشن میں فورسز کی تعیناتی سے اب تک 3 لاکھ افراد جھڑپوں اور پرتشدد واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔