تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

ملک میں بیک وقت الیکشن کا کیس، سپریم کورٹ آج سماعت کرے گا

ملک میں بیک وقت الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی تین رکنی بینچ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے سماعت کا آغاز کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں بیک وقت الیکشن کرانے سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آج کرے گا بینچ میں جسٹس منیب الرحمٰن اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں۔

کیس کی سماعت صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگی۔ وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کی معرفت اپنا جواب عدالت عظمیٰ میں آج جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت اپوزیشن سے ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر تیار ہے۔ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تاہم قومی اور بقیہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کی نشستوں میں ہونے والی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت جمعے کو صبح ساڑھے 11 بجے مقرر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے جس کے بعد وزارت داخلہ نے ملک میں بیک وقت الیکشن کرانے کے لیے درخواست دائر کی تھی اور اس پر کئی سماعتیں بھی ہوچکیں ہیں جس میں حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں سمیت اپوزیشن اور حکومت سے باہر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے اپنا موقف عدالت عظمیٰ کے سامنے رکھا تھا جب کہ الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو انتخابات کرانے کے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی دائر کر رکھی ہے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز 27 اپریل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں واضح کیا تھا کہ 4 اپریل کے فیصلے کے مطابق 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا حکم برقرار ہے۔

Comments

- Advertisement -