23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

عام انتخابات : الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے اندراج کی ذمہ داری لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آئندہ سال سے ووٹرز کا اندراج خود کرے گا، نادرا نے ووٹرز کا ڈیٹابیس الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا۔ عام انتخابات کیلئے ماڈل وئیر ہاؤس بنالئےگئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات دوہزاراٹھارہ کی تیاریاں شروع کردیں الیکشن کمیشن متحرک ہوگیا۔ ووٹرز کے اندراج کی ذمہ داری خود اُٹھا لی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں عام انتخابات دوہزار اٹھارہ کی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جنوری دوہزار سترہ سے الیکشن کمیشن ووٹرز کا اندراج خود کرے گا، نادرا نے ووٹرز کاڈیٹابیس الیکشن کمیشن کےحوالےکردیا۔

- Advertisement -

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے درکارعملے کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیلئے سکھر ،فیصل آباد، کوئٹہ اور کوہاٹ میں ماڈل وئیر ہاؤس بنائے گئے ہیں۔ انتخابات میں تیس ویئرہاؤس بنائیں جائیں گے،جہاں انتخابی مواد، ڈیٹا بیس اور دیگر مواد اسٹور کیا جائے گا۔

بلوچستان میں چارکے سوا دیگراضلاع الیکشن کمیشن کے انٹرنیٹ سسٹم سے منسلک کردیے گئے ہیں۔ اجلاس میں عام انتخابات کیلئے مستقبل بنیادوں پر مانیٹرنگ ونگ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، مانیٹرنگ ونگ براہ راست چیف الیکشن کمشنر کو جوابدہ ہوگا۔  ڈی آر اوز، آر اوز، پریذائیڈنگ افسران کے لیے3لاکھ نام درکار ہیں۔

آیندہ عام انتخابات کے لیے3 دسمبرسے پولنگ اسٹیشنزکا سروے ہوگا، اجلاس میں تین دسمبر سے پولنگ اسٹیشنز کا سروے اورنتائج مرتب کرنے کیلئے اپڈیٹڈ نظام رائج کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سات دسمبر کو نیشنل ووٹرز ڈے منانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کی خصوصی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں