The news is by your side.

Advertisement

منحرف ارکان: الیکشن کمیشن آج فیصلہ سنائے گا یا نہیں؟، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز کے فیصلے سے متعلق 18 مئی کی کازلسٹ میں ردوبدل کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر کل فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج دن 12 بجے سنانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب اس میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی آج کی کازلسٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے منحرف ارکان کا کیس نکال دیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ نہیں کہا تھا کہ آج فیصلہ سنایا جائے گا کیس کو کسی وجہ سے کازلسٹ میں ڈال دیا گیا تھا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصلہ سنانے سے پہلے فریقین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 25 اراکین کی نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں آج ہونے والی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی نےکورئیر کمپنی کی اصل دستاویز الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی جبکہ پی ٹی آئی وکیل بیرسٹرعلی ظفرنے جواب الجواب دلائل میں کہاکہ پارٹی پالیسی میڈیا پر دن رات چلتی ہے۔

یکم اپریل کو اجلاس میں پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے کا اعلان کیا گیا، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان نےپرویزالٰہی کے امیدوارہونے کا اعلان کیا،عمران خان کےفیصلے کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے باقاعدہ منظوری دی،ایسے میں جب ووٹ کاسٹ ہوگیا تو اس کا نتیجہ ڈی سیٹنگ ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں