تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ٹی آئی کے 25 اراکین کی نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پچیس ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کے پچیس ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نےمنحرف ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس بھیجا تھا۔

آج ہونے والی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی نےکورئیر کمپنی کی اصل دستاویزالیکشن کمیشن کے سامنے رکھی جبکہ پی ٹی آئی وکیل بیرسٹرعلی ظفرنے جواب الجواب دلائل میں کہاکہ پارٹی پالیسی میڈیا پر دن رات چلتی ہے۔

یکم اپریل کو اجلاس میں پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے کا اعلان کیا گیا، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان نےپرویزالٰہی کے امیدوارہونے کا اعلان کیا،عمران خان کےفیصلے کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے باقاعدہ منظوری دی،ایسے میں جب ووٹ کاسٹ ہوگیا تو اس کا نتیجہ ڈی سیٹنگ ہوگا۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے نااہلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا جسے آج ہی سنایاجائے گا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی اور درخواست گزار ملیکہ بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کہ ملک میں سرعام آئین شکنی ہوئی، ارکان اسمبلی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز اپنی پارٹی کو کمزور کرنے میں ملوث تھے، ایم پی ایز نے اسمبلی میں لاڈلے بچے کو ووٹ ڈالا، عمران خان کی ہدایت کے خلاف ووٹ دیکر انہوں نے آئین شکنی کی۔

اس موقع پر بیرسٹرعلی ظفر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےموقف اختیار کیا کہ پارٹی نے ارکان کو ہدایات دی تھیں، یہ کہنا کہ پارٹی ڈائریکشن کیا ہے یہ درست نہیں ہے،اب الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -