تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‏’لگتا ہے الیکشن کمیشن اپوزیشن کا ہیڈکوارٹر بن گیا‘ ‏

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے الیکشن کمیشن اپوزیشن کاہیڈکوارٹربن گیا ہے چیف ‏الیکشن کمشنراپوزیشن کےماؤتھ پیس کےطو رپر کام کرنا چاہتےہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کوآئین کے ‏مطابق چلنا ہو گا ہمارےمنشورمیں شفاف الیکشن کرانابھی ہے ملک میں شفاف الیکشن کرانےکابیڑہ عمران خان ‏نے اٹھایا لیکن ایسالگتاہےالیکشن کمیشن اپوزیشن کاہیڈکوارٹربن گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کےدیگرارکان کواتنےمسائل نہیں جتنےچیف الیکشن کمشنرکوہیں اگر چیف ‏الیکشن کمشنر کو سیاست کرنی ہےتوعہدہ چھوڑیں اورالیکشن لڑیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےبھی کہا ٹیکنالوجی کاستعمال کیاجائے پاکستان میں کوئی بھی ‏انتخابات نتائج سےمطمئن نہیں ہوتا اپوزیشن سےکہاآئیں اورانتخابی اصلاحات پرہم سےبات کریں اپوزیشن جہاں ‏الیکشن ہارتی ہے وہاں دھاندلی کاکہاجاتاہے شفاف الیکشن کیلئےہم ٹیکنالوجی کااستعمال کرناچاہتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی صلاحیت اپنےکیسزسےآگےسوچنےکی اپوزیشن والےخودہی ایک دوسرے کو ننگا ‏کر رہے ہیں یہ چھوٹےلوگ ہیں اورچھوٹےلوگوں سےبھلائی کی توقع نہیں مولانافضل الرحمان نے اپوزیشن کا سارا ‏کچاچھٹاکھول دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -