12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آزاد کشمیر میں نئے وزیراعظم کا انتخاب ڈیڈلاک کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

آزاد کشمیر میں نئے وزیراعظم کا انتخاب ڈیڈ لاک کا شکار ہے ایک ہفتے سے خالی اہم ترین عہدے کے لیے مسلسل پانچ روز سے اجلاس بغیر کارروائی ملتوی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کی ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نا اہل قرار دیے جانے کے بعد یہ انتہائی اہم عہدہ ایک ہفتے سے خالی ہے اور نئے وزیراعظم کا انتخاب ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔

ایک ہفتے کے دوران پانچ بار آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس منعقد ہوئے تاہم وہ بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی اجلاس ملتوی کرنے پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا تھا۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکمراں جماعت کو ٹف غائم دینے کی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کیس میں نا اہل قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں