ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، سیاسی رابطے بڑھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی نے سیاسی رابطے تیز کردیے، مسلم لیگ فنکشنل سے حمایت کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ فنکشنل کی قیادت سے رابطے کیے، اس دوران پی پی نے مسلم لیگ فنکشنل کو وسیع تر اتحاد کی پیشکش کی اور سندھ میں ہم خیال سیاسی جماعتوں کا پلیٹ فارم بنانے کی تجویز بھی دی۔

پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ فنکشنل سے حمایت کی درخواست کی۔

- Advertisement -

پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

سینیٹ میں مسلم لیگ فنکشنل کے واحد رکن سید مظفر حسین شاہ ہیں۔ سینیٹ میں جی ڈی اے کی نمائندگی نہیں ہے۔

علاوہ ازیں پی پی رہنماوں نے ایم کیوایم قیادت سے بھی بیٹھک لگائی۔ گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی نے بھی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی تھی۔

پیپلزپارٹی نے مشترکہ اور حل طلب امور پر ساتھ چلنے کی دعوت دی۔ دریں اثنا وسیع تر اتحاد کی صورت ایم کیوایم کو سینیٹ اور سندھ میں اہم عہدوں کی پیشکش کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں