اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان: جنرل نشستوں سے حصہ لینے والی خواتین کی فہرست

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ہیں اور الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کر دیے ہیں جبکہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کریے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 میں مرد امیدواروں کے ساتھ خواتین کی اکثریت بھی انتخابی مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ اس سال 2018 کے عام انتخابات کے بعد ووٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار  760 ہے جس میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ  92 لاکھ 63 ہزار 704 اور خواتین ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے۔

- Advertisement -

خواتین کی فہرست

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے خواتین امیدواروں کو 6 جنرل نشستوں کے ٹکٹ جاری کیے ہیں جن میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، سائرہ افضل تارڑ، نوشین افتخار، شازرہ منصب علی، تہمینہ دولتانہ اور سیدہ شہربانو بخاری شامل ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر نفیسہ شاہ اور شازیہ مری کو ٹکٹ ہولڈرز کے طور پر میدان میں اتارا ہے۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 21 خواتین کو ’ریکارڈ‘ قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

پی ٹی آئی نے پنجاب میں اٹک سے سابق ایم این اے ایمان طاہر صادق، راولپنڈی سے سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر، سیالکوٹ سے وزیراعظم کے سابق مشیر عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار، لاہور سے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ ملک، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، قصور سے سابق ایم این اے سدرہ فیصل، ملتان سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی، وہاڑی سے سابق ایم این اے نذیر جٹ کی صاحبزادی عائشہ نذیر جٹ، بہاولنگر سے شوکت بسرا کی اہلیہ مسز طلعت بسرا اور بہاولپور سے سابق ایم این اے کنول شوزاب کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

پی ٹی آئی نے رحیم یار خان سے محترمہ قمر جاوید وڑائچ، مظفر گڑھ سے مسز حمیرا احمد خان، لیہ سے سابق ایم این اے مجید نیازی کی اہلیہ مسز عنبر مجید نیازی اور ڈیرہ غازی خان (ڈی آئی خان) سے سابق وزیر زرتاج گل وزیر کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیرپور سے عنبرین ملک، سانگھڑ سے حمیدہ مسعود شاہ، تھرپارکر سے مہرالنساء بلوچ، مٹیاری سے نازش فاطمہ بھٹی، ٹنڈو الیار سے روزینہ بھٹو، دادو سے شبانہ نواب بجارانی کو قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کیے جبکہ خیبرپختونخوا کے حلقہ این اے 30 پشاور سے ایم این اے شاندانہ گلزار کو ٹکٹ دیا ہے۔

اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کے حلقہ این اے 130 سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں