اشتہار

’انتخابات وقت پر ہور ہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہور ہے ہیں آئین کہتا ہے 90 دنوں میں الیکشن ہونے چاہئیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی وہی شرائط ہیں جو ماضی کی حکومتیں کر چکی، جو ریونیو شاٹ فال آتا ہے اس کو پورا کیا جاتا ہے۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ یہ ملکی مفاد میں ہے تاکہ ملک میں معاشی استحکام آسکے بجلی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی وجہ سےنہیں لگا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ میں نےہمیشہ حقیقت سامنے رکھی ہے لیکن پی ٹی آئی نےحقائق عوام کےسامنےنہیں رکھے پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدہ پورا نہیں کیا جس کی قیمت اداکی جارہی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن حصہ نہیں لےرہی سیاسی انتقام کےحق میں نہیں ہوں اگر قانون توڑا ہے تو کیسز کا سامنا کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں