بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

امریکی باپ بیٹے کا کمال، کھانوں کا ذائقہ بڑھانے والا انوکھا چمچہ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی باپ بیٹے نے کھانے کا ذائقہ بڑھانے کےلیے اسپون ٹیک نامی چمچہ تیار کرلیا۔

اکثر لوگوں کو بہترین اور لذیز غذائیں تناول کرنے میں بھی مزہ نہیں آتا اور ان کی اپنی اہلیہ و باورچی سے کھانوں میں لذت نہ ہونے کی شکایت ہی رہتی ہے لیکن اب ان کی شکایت بہت جلد دور جائے گی کیونکہ واشنگٹن میں باپ بیٹے نے ذائقوں کیلئے کمال کردیا ہے۔

امریکی باپ بیٹے کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے کھانے کا ذائقہ بڑھانے والا چمچہ تیار کیا ہے۔

- Advertisement -

لوگوں کو خود بھی تجربہ ہوچکا ہوگا کہ بچے اور بیمار بعض غذائیں کھانے سے انکار کردیتے ہیں لیکن اب برقی چمچمہ کئی طرح کے کھانوں کا ذائقہ بڑھا سکتا ہے۔

چمچے میں دوڑتی ہلکی بجلی سے ٹیسٹ بڈز کو کھانےکا ذائقہ منفرد لگےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپون ٹیک نامی چمچہ دہی، سوپ اور دیگر کھانوں کا ذائقہ صرف بڑھائےگا ہی نہیں بلکہ زبان پر ذائقہ کافی دیر برقرار رکھے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں