اشتہار

کراچی والوں کے لیے بجلی بلوں میں بڑا ریلیف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کراچی کے لئے بجلی 5 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی، جس سے صارفین کو 7 کروڑ 20 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

جس میں نیپرا نے کراچی کے لئے بجلی 5 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، جس سے کراچی کے صارفین کو 7 کروڑ 20 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

- Advertisement -

کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اپریل میں کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 23 روپے 3 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی جبکہ وفاق سے ملنے والی بجلی کی قیمت 10 روپے 47 پیسے فی یونٹ رہی،نیپراحکام

دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک کی جنوری تا مارچ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی ، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کا ایک یونٹ مکمل ہونے کے باوجود کیوں بندرہا، پاور پلانٹ کاایل این جی والا یونٹ کیوں بند رہا؟

نیپرا نے بن قاسم پاور پلانٹ کا ایک یونٹ بند رہنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو معاملے پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

حکام کے الیکٹرک نے کہا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کا یونٹ بند ہونے کا تفصیلی جواب جمع کرادیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں