ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں، قیمت میں مزید اضافے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے بری خبر یہ ہے کہ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا، اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 7 ارب 22 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 44 پیسے فی یونٹ رہی۔

- Advertisement -

نومبر میں پانی سے 36.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ نومبر میں مقامی کوئلے سے 13.08 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اس کے علاوہ نومبر میں درآمدی کوئلے سے 6.44 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

ملک بھر میں بجلی کا بحران بڑھ گیا

سی پی پی اے کے مطابق مقامی گیس سے 9.21فیصد بجلی پیدا کی گئی، درآمدی ایل این جی سے10.57 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اس کے علاوہ نومبر میں جوہری ایندھن سے20.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں